کراچی ،بلدیاتی انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے 300 کمانڈوز نے اپنا فعال کردار ادا کیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 20:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے 300 کمانڈوز نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پرامن ماحول اور امن وامان برقرار رکھنے کے لیے بہتر اور فعال کردار ادا کیا ۔ ایس ایس یو کے کمانڈوز نے کراچی شہر کے مختلف حساس علاقوں میں اپنے فرائض منصبی انجام دیے ۔

(جاری ہے)

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی خصوصی وجدید تربیت یافتہ اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس(S.W.A.T) ٹیم پر مشتمل کمانڈوز نے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے مختلف حساس علاقوں میں پیٹرولنگ کی۔ جبکہ خواتین کمانڈوز ریزرو کے طور پر اسلحہ ومواصلاتی نظام کے علاوہ دیگر ضروری سازوسامان کے ساتھ تیار رہیں۔ایس ایس یو کے سینئر افسران پر مشتمل ایس ایس یو کے کمانڈوز نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ۔

متعلقہ عنوان :