کراچی ، بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنزپر بدنظمی اور پرتشدد واقعات،شمسی سوسائٹی میں جماعت اسلامی اورایم کیوایم میں تصادم، جماعت کے5کارکن زخمی
ہفتہ 5 دسمبر 2015 20:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں شہر کے مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشنزپر بدنظمی اور پرتشدد واقعات دیکھنے میں آئی۔ ہفتہ کو شمسی سوسائٹی میں جماعت اسلامی اورایم کیوایم کے کارکنوں میں تصادم کے دوران جماعت اسلامی کے5کارکن زخمی ہو گئے۔محمودآبادکی یونین کونسل نمبر 5،میزان اسکول سے2مشتبہ افراد کو رینجرز نے حراست میں لے لیا، دونوں افراد جعلی ووٹ کاسٹ کر رہے تھے۔
لانڈھی بابرمارکیٹ میں متحدہ قومی موومنٹ اورایم کیو ایم حقیقی کلے کارکنوں میں جھگڑا ہوا، لانڈھی پیرس اسکول پولنگ اسٹیشن میں ہونے والے اس جھگڑے میں کارکنوں نے میزوں اور کرسیوں کو ہتھیار بنایا اور کئی میزیں اور کرسیاں توڑ دیں۔لانڈھی یونین کونسل نمبر20 پاک قطراسکول میں بھی 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیلیا گیا۔(جاری ہے)
یونین کونسل نمبر17بلال آباد میں مخالفین نیایم کیوایم کاانتخابی کیمپ اْکھاڑدیا جس کے باعث پولنگ کا عمل رک گیا۔
رینجرزنے پولنگ اسٹیشن کاکنٹرول سنبھالا جس کے بعد پولنگ بحال ہو گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے یوسی 17 میں تصادم کا نوٹس لے لیا۔لیاری عمرلین یونین کونسل 12میں بھی مختلف جماعتوں کے کارکنوں میں کشیدگی کے بعد پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری پہنچ گئی اور لاٹھی چارج کر کے کارکنوں کو منتشر کیا،ریڑھی گوٹھ میں پولنگ اسٹیشن پربیلٹ باکس کھلے پائے گئے،واضح ہے کہ کراچی کے6 اضلاع میں قائم 4ہزار114پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 ہزار16 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور ایک ہزار 791 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.