کراچی،سولجر بازارپولنگ اسٹیشن سے رینجرز نے عملے کے 3 جعلی افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی نشاندہی پر سولجر بازار میں قائم پولنگ اسٹیشن سے رینجرز نے عملے کے 3 جعلی افراد کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سولجر بازار پہنچے تو انہوں نے عملے کے گلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کارڈ سے متعلق دریافت کیا جس پر پولنگ اسٹاف اپنی شناختی دستاویزظاہرکرنے میں ناکام رہا جب کہ عملے کے چاروں اہلکاروں کے پاس موجود دستاویز پر الیکشن کمیشن کی مہر بھی نہیں تھی جس کی نشاندہی پر رینجرز نے چاروں افراد کو پولنگ اسٹیشن سے باہرنکال دیا اور پوچھ گچھ شروع کردی اوراپنی درست شناخت نہ کرانے پر رینجرز نے عملے کے تینوں اہلکاروں کو موقع پر ہی 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

متعلقہ عنوان :