بلدیاتی نتخابات میں ہمارا مینڈیٹ 85 فیصد سے بڑھ کر90 فیصد ہو جائے گا،کراچی کے میئر کا انتخاب الطاف حسین کریں گے

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 5 دسمبر 2015 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی نتخابات میں ہمارا مینڈیٹ 85 فیصد سے بڑھ کر90 فیصد ہو جائے گا، مخالفین ایم کیو ایم کو صرف میڈیا پر ٹف ٹائم دیتے ہیں، میئر کا انتخاب الطاف حسین کریں گے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے عزیز آباد کے کمپری ہینسو اسکول کے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین ایم کیو ایم کو صرف میڈیا پر ٹف ٹائم دیتے ہیں، فیلڈ پر نہیں، کراچی کے عوام کا فیصلہ آج بھی وہی ہوگا جو ماضی میں رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پچیاسی فیصد سے بڑھ کر نوے فیصد ہوجائے گا، میئر کا انتخاب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کریں گے،خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ مصطفی کمال کے کمال کے پیچھے قائد کا ویڑن تھا، مصطفی کمال جیسے کئی کارکنان ایم کیو ایم کے پاس موجود ہیں۔