کراچی ،بلدیاتی انتخابات کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،ینجرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات ،کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے فوج اسٹینڈ بائی رہی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات، رینجرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے فوج بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کہتے ہیں شہری مشکوک عناصر کی اطلاع رینجرز کو دیں۔

کراچی میں بلدیاتی انتخاب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات،پولیس کی بھاری نفری ہے تعینات،رینجرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل، انتخابات کے دوران رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوسکیں گے اور پولنگ اسٹیشنز سے کسی بھی شخص کو گرفتار کرسکیں گے۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے دفعہ 220،245کے تحت رینجرز کی تعیناتی کی ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں ترجمان رینجزر کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کوشفاف اور امن کے قیام کویقینی بنایاجائیگا۔ انہوں نے انتخاب کے دوران شہریوں سے درخواست کی ہے کہ مشکوک عناصر کی اطلاع رینجرزہیلپ لائن نمبر1101 پردیں،ادھر آئی جی سندھ نے بھی گذشتہ روز سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی، کہتے ہیں35 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض پر مامور ہیں، پولیس انتظامات کے تحت ایس ایس یو، آرآرایف کے کمانڈوز طلب کیئے گئے ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے فوج بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :