جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو یونین کونسل 18 سے شکست

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:12

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو یونین کونسل 18 سے شکست

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو یونین کونسل 18 سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج مرتب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے موصول ہونے والے تازہ ترین غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو کراچی کی یونین کونسل 18 الفلاح سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر کو ایم کیو ایم کے مظہر کاکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایم کیو ایم کے مظہر کاکا نے 3100 جبکہ حافظ نعیم الرحمان نے 709 ووٹ حاصل کیے ہیں۔