تیسرے مرحلہ میں 31 اور تینوں مراحل میں عوامی تحریک کے 361 امیدوار کامیاب ہوئے

حکومت نے بدترین دھاندلی کی ،پولیس اور سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال ہوا ‘ ترجمان عوامی تحریک

ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:13

تیسرے مرحلہ میں 31 اور تینوں مراحل میں عوامی تحریک کے 361 امیدوار کامیاب ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیسرے مرحلہ میں حکومتی دھاندلی کے باوجود پنجاب کے12 اضلاع میں عوامی تحریک کے 31کونسلر کامیاب ہوئے، تینوں مراحل میں عوامی تحریک کے جیتنے والے کونسلرز کی تعداد 361ہے ۔18حمایت یافتہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کامیاب ہوئے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ تینوں مراحل میں حکومتی امیدواروں کے ایماء پر پولیس نے اپوزیشن امیدواروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

قصور میں ہمارے کارکن پر ایم پی اے اور اس کے بیٹے نے قاتلانہ حملہ کیا جو ابھی تک زیر علاج ہے ۔تیسرے مرحلہ میں یونین کونسل سلطان باہو میں ہمارے امیدواروں صاحبزادہ مشتاق سلطان اور دیگر رہنماؤں کو پولیس کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،انہیں ہراساں کیا گیااور عوامی تحریک کے کارکنوں پر حکومتی پشت پناہی رکھنے والے امیدواروں نے تشدد کیا ۔

(جاری ہے)

سرعام بیلٹ پیپرز پر مہریں لگائی گئیں اور حکومت نے دھاندلی کی ہر شکل اختیار کی۔ سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام اور حکمرانوں کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔ تینوں مراحل میں حکومت نے بدترین دھاندلی کی ۔اب وقت آگیا ہے کہ دھاندلی کے سوراخ بند کرنے کیلئے قانونی سیاسی و انتظامی سطح پر فول پروف انتظامات بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :