کراچی ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرگھٹ گئی

یورو اوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں بھی کمی کارجحان دیکھاگیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 دسمبر۔2015ء) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوروپے کے مقابلے ڈالر کی قدرگھٹ گئی جبکہ یورو اوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں بھی کمی کارجحان دیکھاگیا دوسری جانب گزشتہ ہفتہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 15پیسے سستاہوااورجبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 107روپے سے کم ہوکر106.80روپے اورقیمت فروخت 107.30روپے سے کم ہوکر107.10روپے پرآگئی اسی طرح 30پیسے کی کمی سے یوروکی قیمت خرید 115.50روپے سے کم ہوکر115.20روپے اورقیمت فروخت 116.50روپے سے کم ہوکر116.20روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں 20پیسے کی کمی واقع ہوگئی جس سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 160.40روپے سے کم ہوکر160.20روپے اورقیمت فروخت 161.40روپے سے کم ہوکر161.20روپے پرآگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزروپے کی نسبت 15پیسے کی کمی سے یواے ای درہم کی قدر29.20روپے ہوگئی تاہم سعودی ریال کی قدر28.40روپے پربدستور برقراررہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر15پیسے گھٹ گئی جبکہ 6دنوں میں مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی۔زیرتبصرہ عرصے میں یوروکی قدرمیں2.20روپے کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیاتاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں استحکام دیکھاگیا۔

متعلقہ عنوان :