کراچی ،گزشتہ ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 5ڈالر مہنگا ہوا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 دسمبر۔2015ء) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 5ڈالر مہنگا ہواہے لیکن ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

عالمی صرافہ مارکیٹ میں6کاروباری دنوں میں ایک اونس سونے کی قیمت 1057ڈالر سے بڑھ کر1062ڈالر پر جا پہنچی ۔آل سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس مدت میں کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں اتارچڑھاؤ کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 44ہزار450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 38ہزار 100روپے پربرقراررہے

متعلقہ عنوان :