پاکستان اسٹیل کا ملکی انجینئرنگ صنعتوں کے فروغ میں کردار نمایاں ہے، میجر جنرل (ر) ظہیر احمد خان
ڈاؤن اسٹریم انڈسٹریل اسٹیٹ پروجیکٹ میں 45 سے زائد صنعتیں کامیابی سے پُرامن صنعتی ماحول میں اپنا پیداواری عمل جاری رکھے ہوئے ہیں،چیف ایگزیکٹو پاکستان سٹیل
ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 دسمبر۔2015ء) پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان نے کہا ہے کہ ریاستی پالیسی کے مطابق پاکستان اسٹیل کا ملکی انجینئرنگ کی صنعتوں کے فروغ میں کردار نمایاں ہے، جس کی مثال بن قاسم ، کراچی میں واقع ڈاؤن اسٹریم انڈسٹریل اسٹیٹ پروجیکٹ میں 45 سے زائد صنعتیں کامیابی سے پُرامن صنعتی ماحول میں اپنا پیداواری عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اِن صنعتوں میں پاکستان اسٹیل کی تیار کردہ مصنوعات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جو خوش آئند ہے۔ اِ ن خیالات کا اظہارانہوں نے ڈاؤن اسٹریم یونٹس اینڈ انڈسٹریل پارک اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایک پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او پاکستان اسٹیل جنرل ظہیر احمد خان نے ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور نور انجینئرنگ سروسز(پرائیویٹ) لمیٹیڈ کے سی ای او محمد جاوید شیخ، یوسف آٹو انڈسٹریز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او اشرف شیخ، لوڈز لمٹیڈ کے سی ای او منیر بانا، A-One ٹیکنس (پرائیویٹ ) لمٹیڈ کے سی ای او اطہر خان، آٹوموٹیوز اسپئر اینڈ اکسیسریز (پرائیویٹ) لمٹیڈ کے سی ای او مہدی علی رضوی، رُبا ٹیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او شارق سہیل اور Jing Kwang JAZ (پرائیویٹ ) لمیٹڈ کے سی او او شہریار قادر اور ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران کے ہمراہ ڈاؤن اسٹریم پروجیکٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے ایک پودا لگایا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.