کراچی سے ایم کیو ایم کے مئیر کے امیدوار وسیم اختر کی ضلع ایسٹ کی یونین کونسل 11 سے کامیابی کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:48

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) کراچی سے ایم کیو ایم کے مئیر کے امیدوار وسیم اختر کی ضلع ایسٹ کی یونین کونسل 11 سے کامیابی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج مرتب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سے ایم کیو ایم کے مئیر کے امیدوار وسیم اختر کو ضلع ایسٹ کی یونین کونسل 11 سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔