وفاقی حکومت کو الیکشن کے روز الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج نہیں کرنا چاہیے تھا‘الیکشن کے روز مقدمہ درج کرنے سے ایم کیو ایم کو عوام کی ہمدردی حاصل ہوئی ‘انصاف کا واویلا کرنے والا برطانیہ عمران فاروق قتل کیس میں انصاف نہیں کرسکا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی نجی ٹی وی سے بات چیت

ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:50

وفاقی حکومت کو الیکشن کے روز الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج نہیں کرنا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے والے دن ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرنا چاہیے تھا،الیکشن کے روز مقدمہ درج کرنے سے ایم کیو ایم کو عوام کی ہمدردی حاصل ہوئی ہے،انصاف کا واویلا کرنے والا برطانیہ عمران فاروق قتل کیس میں انصاف نہیں کرسکا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن والے دن ایم کیو ایم قائد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے ان کو عوام کی ہمدردی حاصل ہوئی ہے، حکومت کو الیکشن والے دن کی بجائے کسی اورروز ایف آئی آر درج کروائی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا واویلا کرنے والا برطانیہ بھی عمران فاروق قتل کیس میں انصاف فراہم نہیں کرسکا،اور اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اس کیس کو منقطی انجام تک نہیں پہنچا سکا۔