مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے چچا کو شکرگڑھ کی یونین کونسل 83 سے شکست

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:55

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے چچا کو شکرگڑھ کی یونین ..

شکرگڑھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے چچا کو شکرگڑھ کی یونین کونسل 83 سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج مرتب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب موصول ہونے والے تازی ترین غیر سرکاری غیر حتمی نیتجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے چچا چوہدری لطیف کو شکرگڑھ کی یونین کونسل 83 سے شکست کا سامنا کرناپڑ گیا ہے۔ چوہدری لطیف کو تحریک انصاف کے چوہدری حفیظ گمٹالا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔