سکواش کے فروغ کیلئے حکومت اور پرائیویٹ سیکڑ ملکر کام کریں، جہانگیر خان

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:00

سکواش کے فروغ کیلئے حکومت اور پرائیویٹ سیکڑ ملکر کام کریں، جہانگیر ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء)سابق ورلڈ چیمپئن لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ اسکواش کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے حکومت اور پرائیویٹ سیکڑ کو مل کر کام کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسابق ورلڈ چیمپئن، جہانگیر خان نے الفتح سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں جدید اسکواش اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا، اکیڈمی 6 مہینے کی قلیل مدت میں تعمیر کے بعد فنکشنل کی جائے گی، اس موقع پر جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، کھیل کے فروغ کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی سامنے آنا چاہئے۔

اس موقع پر ڈی سی او فیصل آباد نور اْلامین مینگل کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ فیصل ا?باد میں اسکواش اکیڈمی کا قیام سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اکیڈمی کو جہانگیر خان کے بھائی تورسم خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔