عوام نے دہشت اور خوف کے سائے میں ووٹ کاسٹ کیے‘ جیت کیلئے لوگوں کو گھروں سے ڈرا دھمکاکر پولنگ بوتھ تک لے جایا گیا‘پریذائیڈنگ اور ریٹرنگ افسران نے حکمرانوں کی مرضی کا رزلٹ حاصل کرنے کے لیے جعلی ووٹنگ کرائی، ووٹنگ کا عمل کراچی کے شہریوں کے لیے تبدیلی کی بجائے اذیت کا باعث بنتا جارہاہے

مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ کا بیان

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ کراچی میں تبدیلی لانے کے لیے لوگوں کے دلوں سے ابھی تک خوف وہراس نہیں نکل سکا ہے ،جگہ جگہ پریزائڈنگ افسران اور ریٹرنگ افسران نے حکمرانوں کی مرضی کا رزلٹ نکالنے کے لیے جعلی ووٹنگ کرائی ،عوام کو ووٹ ڈالنے میں شدید مزاحمت کا سامنا رہا ہے جو لوگ گھروں میں تھے انہیں ڈرا دھمکاکر پولنگ بوتھ تک لیجانے کی اطلاعات دیکھنے کو ملی، بدانتظامی پر مشتعمل انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائدہوتی ہے جس کے بڑے بڑے دعوؤں کے باجود ٹھپے لگنے اور سرعام بیلٹ باکس کھلنے کے واقعات قوم نے دیکھے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی ووٹنگ کاعمل جاری رہاجس کے لیے جعلی پریزائڈنگ افسران کی خدمات کو حاصل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں نے بارہا بار کہا کہ موجودہ بلدیاتی انتخابات میں اختیار سے لیکر اپنے نمائندوں کو چننے تک تمام تر اختیارات وفاقی اور صوبائی حکومت کو حاصل ہونگے۔

گھروں میں جاکر عوام کو ڈرایا گیا اور یہ کہا گیا کہ وہ ووٹ صرف ہمیں کاسٹ کریں ہمیں پتہ چلا کہ ووٹ آپ نے کسی اور کو دیا ہے تو ہم سے برا کوئی نہیں ہوگا ،یہ وجہ ہے ووٹنگ کا عمل کراچی کے شہریوں کے لیے تبدیلی کی بجائے اذیت کا باعث بنتا جارہاہے۔ بلدیاتی انتخابات میں بیروکریسی کی من مانیوں پر مشتعمل نئے بلدیاتی انتخابات کے خلاف عوام کو اپنے اندرسے خوف کو دورکرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ناظمین کے اختیارات بہت زیادہ تھے نچلی سطح پر اختیارات دیکر ہم نئی روایت کو جنم دیا تھاجس کی وجہ سے عوام آدمی کے گھروں کی دہلیز پر مسائل حل ہوئے ، انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ خود کرسکے ،عوام جب مہنگائی اور لاقانونیت پر رونا دھونا کرتی ہے تو اس وقت اس کو یہ احساس بھی ہونا چاہیے کہ وہ اپنے لیے جو نمائندے چنتے ہیں وہ ہی لوگ ان کاخون چوسنے والے ہیں ،کیونکہ یہ تمام لوگ ان ہی مسلط کردہ ہیں عوام اگر ان لوگوں کا بائیکاٹ کردیں تو حالات خود بخود ٹھیک ہونا شروع ہوجائینگے ۔

انہوں نیھ مزید کہا کہ اس بار کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں چور مچائے شور کی سیاست بھی دیکھنے کو ملی۔

متعلقہ عنوان :