Live Updates

ٹوئٹر پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا محاذگرم رہا، کبھی جماعت اسلامی ،کبھی ایم کیوایم اور کبھی تحریک انصاف آگے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا محاذگرم رہا،اس موقع پرسوشل میڈیا کے صارفین بھی کسی سے کم نہیں ہیں اوراپنے اپنے طریقے سے اپنی سیاسی وابستگی کا اظہارکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کراچی کی کیٹیگری میں زیادہ ترٹرینڈز بلدیاتی انتخابات سے متعلق ہیں۔ٹویٹر پرگردش کرنے والے ٹرینڈزمیں تحریک انصاف کا تشکیل دیا جانے والا ٹرینڈ #VoteForBat ،ایم کیوایم کا #KarachiVotesForMQM،جماعت اسلامی کا #ترازو_ترازو_ترازو، پیپلزپارٹی کا #JeetKaNishanTEER جیسے ٹرینڈز گردش کررہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات