احمد خان رضا رحمتہ اﷲ علیہ نے اپنی ساری زندگی عشق رسول ؐ میں گذاری،مفتی ابراہیم قادری

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:12

احمد خان رضا رحمتہ اﷲ علیہ نے اپنی ساری زندگی عشق رسول ؐ میں گذاری،مفتی ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء)ممتاز عالم دین حضرت علامہ مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا ہے کہ امام اہلسنت شاہ احمد خان رضا رحمتہ اﷲ علیہ نے اپنی ساری زندگی عشق رسول ؐ میں گذاری ہمارے حکمران ان کے زندگی کے طرز پر عمل کرتے ہوئے ملک پاکستان کی بقاء کیلئے کام کریں پوری دنیا میں آج تک اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کا سلام پڑھا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک سکھر کے زیر اہتمام منعقد عظیم الشان عرس اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عرس قائد پاکستان سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری عنوان (فیضان رضا کانفرنس ) سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس میں پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما مولانا نور احمد قاسمی ، محمد رضوان قادری ، جمعیت علماء اسلام کے مشرف محمود قادری ، میلاد مصطفی کمیٹی کے شکیل احمد ، مولانا مٹھل قاسمی ، حافظ اسلمسلطانی ، قاری ظفر حسینی ، پریل سولنگی ، ڈاکٹر سعید احمد اعوان ، پیر عطاء الرحمن پیرزادہ عبدالشید اجمیری و دیگر علماء کرام سمیت معززین شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ افراد کا مزید کہنا تھا کہ امام اہلسنت الشان احمد رضا خان کے طرز عمل پر عمل پیرا ہو کر ہم لوگ اپنی زندگیاں سنوار سکتے ہیں اسی میں ہماری بھلائی ہے اور حکومتی سطح پر عاشق رسول ؐ امام احمد رضا کے پروگرام منعقد کئے جائے تاکہ لوگوں میں عشق مصطفی کی شمعیں روشن ہو سکیں ۔