راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تصادم، ہاکی کا سابق کھلاڑی جاں بحق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:13

راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تصادم، ہاکی کا سابق کھلاڑی ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تصادم میں ہاکی کا سابق کھلاڑی جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج مرتب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے راولپنڈی سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ یونین کونسل 86 سےآزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لینے والے ہاکی کے سابق کھلاڑی راجہ شعیب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ راجہ شعیب اور ان کے حامیوں کا مسلم لیگ ن کے حامیوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ جس کے بعد بات بڑھتے ہوئے فائرنگ تک جاپہنچی اور اس دوران راجہ شعیب فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :