بابری مسجد کی شہادت نام نہاد بڑی جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے‘ مسلمان 23 برس بعد بھی جنونی ہندوؤں کے ظالمانہ سلوک کو بھلا نہیں سکے‘ ڈاکٹر مزمل ہاشمی
ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت نام نہاد بڑی جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ مسلمان 23 برس بعد بھی جنونی ہندوؤں کے ظالمانہ سلوک کو بھلا نہیں سکے۔ ایودھیا کی تاریخی سرزمین پر رام مندر نہیں بابری مسجد ہی تعمیر ہوگی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی کی دہشت گردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اگر نریندر مودی بھارت کے 25 کروڑ مسلمانوں کو برداشت کرنے پر تیار نہیں تو انہیں آزادی دے۔ تنازع کشمیر اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو فراموش کرکے خطے میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ حکمران غیر ضروری مصلحت کا شکار ہوکر بے معنی بات چیت میں وقت ضائع نہ کریں۔(جاری ہے)
مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ بنیادی تنازعات کے حل سے پہلے برابری کی سطح پر تعلقات استوار نہیں ہوسکتے۔
بھارتی مسلمانوں کے مال و جان اور عزت و آبرو کو جنونی ہندوؤں سے تحفظ دلانا ضروری ہے۔ اقتدار کے نشے میں غرق بی جے پی کے متشدد ہندوؤں سے خیر کی کوئی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت بھارت کی اسلام دشمنی کو واضح کرنے کے لیے کافی ہے۔ 23 برس بعد بھی بھارت میں مسلمان اور مساجد محفوظ نہیں۔ تاریخی مسجد کی زمین رام مندر کے لیے نہیں اﷲ کی کبریائی کے اظہار کے لیے ہے۔ جس پر مسلمان اﷲ کا گھر ہی تعمیر کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.