پہلی شادی کی ناکامی سے خوف زدہ نہیں ، دوسری شادی ضرورکروں گا مگر فی الحال نہیں ‘ اعصام الحق

پاک بھارت کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہیے،نریندر مودی کو سیریز کھیلنے کی اجازت دے دینی چاہیے‘ ٹینس سٹار کی گفتگو

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:27

پہلی شادی کی ناکامی سے خوف زدہ نہیں ، دوسری شادی ضرورکروں گا مگر فی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ پہلی شادی کی ناکامی سے خوف زدہ نہیں، نہ میں سیاستدان ہوں نہ عمران خان دوسری شادی ضرور کروں گا تاہم فی الحال نہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ورلڈ ایجوکیشن گیمز جیتنے والے بچوں کے اعزاز میں سجائی گئی تقریب میں اعصام الحق نے کہا کہ کم عمر بچوں کا عالمی اعزاز حاصل کرنا قابل فخرہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہیے،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سیریز کھیلنے کی اجازت دے دینی چاہیے۔ اعصام الحق نے کہا کہ پہلی شادی ناکام ہونے پر خوف زندہ نہیں ، دوسری شادی ضرور کریں گے مگر فی الحال نہیں۔