Live Updates

تحریک انصاف کا کراچی میں پہلا اپ سیٹ، ضلع شرقی کی یونین کونسل 18 سے فردوس شمیم نقوی نے میدان مار لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 23:00

تحریک انصاف کا کراچی میں پہلا اپ سیٹ، ضلع شرقی کی یونین کونسل 18 سے فردوس ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے ضلع شرقی کی یونین کونسل 18 سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج مرتب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے موصول ہونے والے تازہ ترین غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کراچی میں پہلا بڑا اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے ضلع شرقی کی یونین کونسل 18 میں 4933 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات