58 سالہ شخص 10 سال سے چین کے سرد ترین مقام پر رہ رہا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 دسمبر 2015 23:27

58 سالہ شخص 10 سال سے چین کے سرد ترین مقام پر رہ رہا ہے

ہیلونگ جیانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2015ء)چین کے ہیلونگجیانگ صوبہ کا ایک شخص چینی خبروں کی سہ سرخیوں میں جگہ بنا رہا ہے۔حکام نے اسے اپنے ہی تعمیر کیے ہوئے زمین دوز تہہ خانے سے دریافت کیا ہے، جہاں وہ گذشتہ 10 سالوں سے رہ رہا ہے۔ یوفیزہونگ نامی یہ شخص چین کے انتہائی شمالی سرحدی صوبے ہیلونگجیانگ کے ایک گاؤں بیجی سے 3 کلومیٹر دور تنہا رہتا ہے۔

بیجی گاؤں چین کا سرد ترین مقام ہے۔ اسے چین کا منجمد گاؤں بھی کہتے ہیں۔ یوفیزہونگ کا کہنا ہے کہ اسے یہاں رہتےہوئے 10 سال ہوگئے ہیں۔ اگر بہت زیادہ سردی ہوتو میں آگ جلا لیتا ہوں اور دن کے وقت جسم کو گرم رکھنے کے لیے الکوحل کے چند گھونٹ پی لیتا ہوں۔ یوفیزہونگ نے یہ بھی بتایا کہ وہ کھانے کا مسئلہ مچھلیوں کا شکار کر کے حل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

چین کا یہ منجمد گاؤں 1960 کی دہائی میں بنایا گیا تھا۔

آج اس گاؤں کا رقبہ 16 مربع کلومیٹر ہے۔اس گاؤں میں 243 خاندانوں کے 1000 افراد رہتے ہیں۔ بیجی گاؤں کا کم سے کم اوسط درجہ حرارت منفی 35 درجے سینٹی گریڈ رہتا ہے جبکہ گاؤں کا عام اوسط درجہ حرارت منفی 4.29 درجے سینٹی گریڈ ہے۔ اس گاؤں کا درجہ حرارت منفی 45 درجے سینٹی گریڈ تک بھی چلا جاتا ہے۔ اس سے پہلے چین کے ہی ایک علاقے ہوبی کے ایک 52 سالہ شخص کی خبریں سامنے آئی تھیں، جسے اس کے خاندان والوں نے چھوڑ دیا تو وہ ایک غار میں رہنے لگا۔