جج نے بوڑھے کو عدالت میں بلی لانے کی اجازت دے دی۔ دلچسپ وجہ

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 دسمبر 2015 23:27

جج نے بوڑھے کو عدالت میں بلی لانے  کی اجازت دے دی۔ دلچسپ وجہ

چیلمسفورڈ،برطانیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2015ء) برطانیہ کے ایک جج نے مدعا علیہ کو عدالت میں اپنی بلی لانے کی اجازت دے دی ہے۔ بلی کی موجودگی سے بوڑھے کے اعصاب قابو میں رہتے ہیں۔ آئیڈن کو بلی کا سر سہلاتے ہوئے بھی سکون ملتا ہے۔

(جاری ہے)

چیلمسفورڈ کراؤن کاؤنٹی نے 72 سالہ آئیڈن ولٹشائر ، جسے دو الزامات کے تحت مقدمے کا سامنا ہے، کو عدالت میں پرسکون رہنے کے لیے بلی لانے کی اجازت دےدی ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ آئیڈن کا اس پر کافی انحصار ہے اور دوسرا یہ بلی ایک ٹوکری میں ہوگی، آوارہ نہیں گھومے گی۔ کاغذی شہادتوں سے بھی پتہ چلتا ہے کہ بلی کی موجودگی سے انسان کو جذباتی سہارا ملتا ہے ۔ جج نے آئیڈن کو یہ بھی کہا کہ بلی کو تھیلے میں سے باہر مت آنے دینا۔ عدالت نے آئیڈن کا مقدمہ اگلے ماہ تک ملتوی کر دیا ہے۔