داعش نے افغانستان میں طالبان کیخلاف خفیہ جنگ کا آغاز کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 23:50

داعش نے افغانستان میں طالبان کیخلاف خفیہ جنگ کا آغاز کردیا
کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) داعش نے افغانستان میں طالبان کیخلاف خفیہ جنگ کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراق اور شام کے علاوہ مغربی ممالک میں اپنی دہشت کی دھاک بٹھانے والی دہشت گرد تنظیم داعش نے اب افغانستان میں طالبان کیخلاف بھی خفیہ جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

داعش نے افغانستان میں کمزور ہوتے ہوئے طالبان پر حملے کرکے انہیں مزید کمزور کرنا شروع کردیا ہے جبکہ طالبان اہلکاروں کو لالچ دے کر اپنی تنطی٘ کا حصہ بنانا بھی شروع کردیا ہے۔ داعش نے افغانستان میں اپنے کارندوں کی خفیہ تربیت کا بھی آغاز کردیا ہے۔ داعش کی جانب سے اٹھائے گئے یہ تمام اقدامات افغانستان میں طالبان کی جگہ حاصل کرنے کیلئے بتائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :