محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے ، شعیب اختر

اتوار 6 دسمبر 2015 12:30

محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے ، شعیب اختر

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر نے کہاہے کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے پاکستان کو میگا ایونٹ کا فاتح دیکھنا چاہتا ہوں جس کیلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں عامرکی شمولیت سے اختلاف رکھنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ عوام کو بھی اعتماد میں لینا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق باؤلر نے کہا کہ میں پاکستان کو میگا ایونٹ کا فاتح دیکھنا چاہتا ہوں جس کیلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں اگر درست کمبی نیشن تشکیل دیا جائے تو گرین شرٹس ایک خطرناک ٹیم کی صورت میں ابھر کر سامنے آسکتے ہیں۔

اس کیلئے میچ ونرز کی ضرورت ہوگی، میرے خیال میں3اسپنرز اور 2پیسرز کے ساتھ میدان میں اترنا مناسب رہے گا، شعیب اختر نیکہا کہ محمد عامرکو قومی ٹیم میں واپس لانا چاہیے،انھیں موقع دینے کے حق اور مخالفت میں کئی لوگ نظر آتے ہیں،دونوں طرف کا موقف سنا جائے تو اپنی جگہ درست مگر میرے خیال میں پیسر کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ پی سی بی کیلئے یہ سفر آسان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عامرکی شمولیت سے اختلاف رکھنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ عوام کو بھی اعتماد میں لینا ہوگا دوسری جانب محمد عامر کو بھی سمجھانا پڑے گا کہ ان کیلئے کیا مناسب ہے اور کیا نہیں ٹیم کوکس طرح کی توقعات وابستہ ہیں میدان میں اور باہر ان کا رویہ کیسا ہونا چاہیے۔