ہالی ووڈ سٹار مورگن فری مین کا طیارہ حادثے کا شکار، ہنگامی حالت میں زمین پر اتار لیا گیا

اتوار 6 دسمبر 2015 12:54

ہالی ووڈ سٹار مورگن فری مین کا طیارہ حادثے کا شکار، ہنگامی حالت میں ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء)معروف ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین کا نجی جیٹ طیارہ آج صبح روانگی سے چند لمحے بعد ہی ہنگامی حالت میں زمین پر اتار لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 78سالہ اداکارکواس ہنگامی صورتحال میں بخیر و عافیت زمین پر اتارلیا گیا ہے۔ اداکار نے کلارکسڈلے مسیسپی سے ہیوسٹن ٹیکساس جانے کیلئے ایک پرائیویٹ طیارے کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے بحفاظت زمین پر لینڈ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے طیارے میں ”دی سٹوری آف گاڈ “ سیریز کے ایک سیگمنٹ میں حصہ لینے کیئے ٹیکساس جا رہا تھا۔پس کبھی کبھار کچھ چیزیں انسانی منصوبہ بندی کے تحت وقوع پزیر نہیں ہوتیں ، اور ان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کی پرواز کے ساتھ ہی اس کے ٹائر نے آگ پکڑجو دیگر مسائل کا موجب بنی۔انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے بہترین پائلٹ جمی ہوبسن کاکمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو محفوظ طریقے سے زمین پر اتار نے کیلئے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔علاوہ ازیں انکی طرف سے پرستاروں اور دیگر لوگوں کی طرف سے کی گئی دعاوٴں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا