دیپکا پڈکون ”ٹرپل ایکس“ سیریز میں وین ڈیزل کی ہیروئن بنیں گی

اتوار 6 دسمبر 2015 12:56

دیپکا پڈکون ”ٹرپل ایکس“ سیریز میں وین ڈیزل کی ہیروئن بنیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون آجکل اپنی نئی آنے والی فلم باجی راوٴ مستانی کی پرموشن میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں ہالی ووڈ فلم ”ٹرپل ایکس“کیلئے آڈیشن دیا ہے۔ زرائع کے مطابق اداکارہ نے ”ٹرپل ایکس“ سیریز کی نئی آنے والی فلم ”زینڈز کیج ریٹرنز“میں ہالی ووڈ سٹار وین ڈیزل کے ہمراہ مرکزی کردار کی پیشکش قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکارہ کی طرف سے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر ہالی ووڈ اداکار کے گلے لگ کر لی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرپل ایکس سیریز کی ”زینڈرکیج ریٹرنز“ میں سابقہ فلموں کے مقابلے میں ذیادہ سنسی خیز مناظر اور جان لیوا سٹنٹس دکھائے جائیں گے ،جو یقینی طور پر دیکھنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تیز کر دیں گے۔گزشتہ رپورٹس کے مطابق دیپکا پڈکون کواس سے قبل ہالی ووڈ فلم ”فاسٹ ا ینڈ فیوریس7“ میں بھی اداکاری کی پیشکش ہوئی تھی، جسے اداکارہ نے اپنی 2014ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”ہیپی نیو ایئر “ کی شوٹنگ میں مصروفیت کے باعث مسترد کر دیاتھا