شوہر کے رویے میں کسی تبدیلی کی خواہش نہیں ‘ کرینہ کپور خان

اتوار 6 دسمبر 2015 12:56

شوہر کے رویے میں کسی تبدیلی کی خواہش نہیں ‘ کرینہ کپور خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ حسینہ کرینہ کپور خان 2012ء میں اداکارسیف علی خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں۔ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ کے تیرھویں ایڈیشن کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں اداکارہ سے میڈیا کی طرف سے پوچھا گیا کہ شادی کہ بعد انکی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے۔اس سوال کے جواب میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انکی زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ وہ آنے والے وقت میں اپنی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتیں۔علاوہ ازیں نہ ہی وہ یہ چاہتی ہیں کہ انکے شوہر کے رویے میں کسی قسم کا بدلاوٴ آئے۔واضح رہے ”جب وی میٹ “ اداکارہ اپنے شوہر اداکار سیف علی خان کے ساتھ ”ٹشن“، ”قربان“ اور” ایجنٹ ونود“ جیسی فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔بجرنگی بھائی جان اداکارہ کی آنے والی فلموں میں ”کا اینڈ کی“ اور ”اڑتا پنجاب‘ ‘ کے نام شامل ہیں