سونالی بندرے کے بیٹے کا ان کے شو میں شرکت سے انکار

اتوار 6 دسمبر 2015 12:59

سونالی بندرے کے بیٹے کا ان کے شو میں شرکت سے انکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکارہ سونالی بندرے کو آنے والے دنوں میں بچوں کے رئیلٹی ٹی وی شو ”انڈیا زبیسٹ ڈرامے بار“کے دوسرے سیزن میں جج کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے دیکھا جائے گا۔حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کی طرف سے اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیاانکا دس سالہ بیٹا رنویر ان کے شو میں شرکت کرے گا؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کبھی میرے شو میں شرکت نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ بڑا ہو کر کیا بنے گا۔40سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکے خیال کے مطابق اس میں کوئی برائی نہیں ، جب انکا بیٹا بڑا ہو جائے گا تو وہ اپنے مستقبل کیلئے بہتر فیصلہ کر سکے گا۔ سونالی کا کہنا تھا کہ ابھی وہ جس عمر میں ہے اسے ہر چیز اچھی لگتی وہ مجھ اکثر کہتا ہے کہ ماما میں ابھی کچھ فیصلہ نہیں کرسکا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو ہمیشہ نصیحت کرتی ہیں ابھی کچھ بھی فیصلہ نہ کرو بلکہ ہر وہ چیز کرنے کی کوشش کرو جس میں تمھیں دلچسپی ہو۔واضح رہے رئیلٹی شو میں اداکارہ کے ہمراہ اداکار ویوک اوبرائے اور فلمساز ساجد خان بھی جج کے فرائض سر انجام دیں گے