سلمان خان ”سلطان“ کی کامیابی کیلئے ہر حد سے گزرنے کو تیار

اتوار 6 دسمبر 2015 12:59

سلمان خان ”سلطان“ کی کامیابی کیلئے ہر حد سے گزرنے کو تیار

ہریانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔واضح رہے سلمان خان سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے سلطان میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے حال ہی میں اپنے وزن میں بڑی حد تک اضافہ کیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر سٹار آئندہ ماہ فلم کے دوسرے حصے کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے اپنے وزن میں تیزی سے کمی کریں گے تاکہ وہ فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق کمزور نظر آسکیں۔ زرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی طرف سے سلمان خان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اتنی تیزی سے جسم میں تبدیلی انکے اعصابی نظام پر برا اثر ڈال سکتی ہے۔تاہم کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان سلطان کی کامیابی کیلئے ہر حد سے گزرنے کا ارادہ کر چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان فلم کے پہلے حصے میں بڑے تن توش والے ،دوسرے میں کمزور اور تیسرے میں انتہائی طاقتور دکھائی دیں گے۔علی عباس ظفر کی سلطان آئندہ سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :