پریانکا چوپڑا دنیا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کی خواہشمند

اتوار 6 دسمبر 2015 13:04

پریانکا چوپڑا دنیا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کی خواہشمند

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء) معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بولی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے کے بعد آجکل امریکی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں پر پھیلا رہی ہیں۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انکی خواہش ہے کہ وہ پوری دنیا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کریں۔واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی پہلی امریکی ٹیلی ویڑن سیریز کوانٹکو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

علاوہ ازیں پریانکا چوپڑا موسیقی کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے جانب بولی ووڈ انڈسٹری میں انکی نئی آنے والی فلم باجی راوٴ مستانی ہے۔ 33سالہ خوبرو اداکارہ سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی میں کاشی بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔پریانکا چوپڑا نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں اپنے خواب کوپورا کرنے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ مختلف ممالک میں ایک ساتھ کام کرنا آسان نہیں ہے تاہم وہ سخت محنت سے جلد ان مشکلات پر قابو پا لیں گی۔واضح رہے پریانکا چوپڑا کی باجی راوٴ مستانی رواں سال18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :