سری لنکا میں بھی کھیلنے سے بھارتی انکار پر قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لگانیکا منصوبہ

اتوار 6 دسمبر 2015 13:21

سری لنکا میں بھی کھیلنے سے بھارتی انکار پر قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لگانیکا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء) بھارت کیخلاف سیریز نہ ہونے کی صورت میں پی سی بی نے پانچ ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹونٹی پین ٹنگولرایونٹ کا آئیڈیا ڈراپ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت کیخلاف سیریز نہیں ہوتی تو پھر سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کی باہمی کوششوں سے دو سے تین ہفتوں پر مشتمل قومی ٹریننگ کیمپ لگایا جائے گا۔ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اگر اس مرتبہ بھارت نے کھیلنے سے انکار کیا تو پھر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے پڑوسی ملک کیخلاف انگلینڈ میں کچھ میچز کے انعقاد کی کوشش کی جائیگی جو آئندہ گرمیوں میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول سیریز سے قبل کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :