آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی لانچنگ تقریب(کل)ڈھاکہ میں ہوگی

تقریب میں آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن مہمان خصوصی ہونگے

Malik Usman ملک عثمان اتوار 6 دسمبر 2015 13:25

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 دسمبر۔2015ء) آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل(آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2016ء کی لانچنگ تقریب (کل)پیر کو سکائی بال روم لی میریڈین ڈھاکہ میں منعقدہ ہو گی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق تقریب میں آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ اور الالارڈیک اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ ان کے ساتھ سابق کپتان آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکن کپتان کماراسنگا اور بنگلہ دیش کے کپتان مستفیض الرحمن (انڈر 19,2014) اور ورلڈ کپ 2012ء کے کپتان تسکین احمد ہمراہ ہونگے۔ لانچنگ تقریب 7 دسمبر کو ڈھاکہ کے مقامی ہوٹل کے سکائی بال روم ڈھاکہ میں ہو گی۔ تقریب میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔