انتہائی سستی سبزی مولی سے مہنگے امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے،طبی ماہرین

اتوار 6 دسمبر 2015 13:47

انتہائی سستی سبزی مولی سے مہنگے امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے،طبی ماہرین

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ انتہائی سستی سبزی مولی سے مہنگے امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولی یرقان کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے جبکہ یہ جگر اور تلی کے مختلف امراض میں بھی اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیشاب کا جل کر یا رک رک کر آنا بھی مولی کھانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے ۔

اسی طرح گردے یا مثانے میں پتھری میں اس کا استعمال اکسیر ہے جبکہ بواسیر کے مریضوں کیلئے مولی اور اس کے پتوں کا پانی بھی انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ مولی انتہائی سستی سبزی ہونے کے باوجود بنی نوع انسان کیلئے عطیہ خداوندی ہے جس کی مدد سے مختلف امراض کے انتہائی مہنگے علاج کی بجائے مریضوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔