سنی لیون کی شارخ خان اور سلمان خان کے ساتھ تین پتی کھیلنے کی خواہش

اتوار 6 دسمبر 2015 13:52

سنی لیون کی شارخ خان اور سلمان خان کے ساتھ تین پتی کھیلنے کی خواہش

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار ہ سنی لیون نے بالی ووڈ کے سپر سٹارز شارخ خان اور سلمان خان کے ساتھ تین پتی کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، سنی لیون نے اپنی سنی لیون تین پتی آن لائن گیم کی رونمائی تقریب میں گفتگو میں کہا کہ وہ سلمان خان اور شارخ خان کے علاوہ پریانکا چوپڑا، عالیہ بھٹ اور سونم کپور سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ تین پتی کھیلنا چاہتی ہیں اور انہیں بہت مزا آئے گا۔

(جاری ہے)

سنی لیون نے گیمنگ سٹیوڈیو گامیانا کے ساتھ مل کر اپنی آن لائن گیم متعارف کروا دی ہے جس کا نام بھی سنی لیون تین پتی ہی رکھا گیا ہے ،سنی لیون خود آن لائن موجود صارفین کے ساتھ یہ تین پتی گیم کھیلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی تین پتی کی شوقین ہیں کی اور انہیں اپنے خوابوں کو سچ کرنے کا موقع ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :