ماڈل ایان علی کے اصل اثاثوں کا سراغ لگا لیا گیا

70 کروڑ 59 لاکھ سے زائد اثاثوں کی مالک نکلی اثاثوں سے متعلق خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، جو کچھ کمایا شبانہ روز محنت کا ثمر ہے،ایان علی

اتوار 6 دسمبر 2015 14:01

ماڈل ایان علی کے اصل اثاثوں کا سراغ لگا لیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) کسٹم حکام نے خوبرو ڈالر گرل ایان علی کے اصل اثاثوں کا سراغ لگا لیا‘ اصل اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ‘ 59 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد نکلی، سونے کے زیورات اور پارچہ جات اس کے علاوہ ہیں جبکہ ایان علی نے کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں ان کے خلاف اب تک کے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں وہ جلد بری ہوجائیں گی۔

انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ ادارے ان کو کیوں نہیں پکڑتے جو برسوں سے منی لانڈرنگ جیسے کام کر رہے ہیں۔ آن لائن کو باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی کے آخر کار اصل اثاثوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے تاہم کسٹم حکام اس حوالے سے ابھی تک اپنی حتمی حکمت عملی طے نہیں کر پائے کہ ان اثاثوں کے حوالے سے عدالت کو کیا بتایا جائے اور اس حوالے سے نئی درخواست بھی دائر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایان علی کے اثاثے کروڑوں میں ہیں اور صرف ان کے ملبوسات کی قیمت‘ زیورات کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ بہترین تراش خراش کی بنی ہیروں کی انگوٹھیاں،جھل مل کرتے کپڑے، ایسکلوسو خوشبو کے پرفیومز‘ لگژری گاڑیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ایان علی کی خریدی گئی زیادہ تر اشیاء غیر ملکی برانڈڈ ہیں اور اثاثہ جات کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ یہ اثاثے بیرون ملک بینکوں میں ہیں مگر یہ کسی اور کے نام پر ہیں جن کے بارے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جیسے ہی یہ حتمی تفصیلات حاصل ہو جائیں گی تو کسٹم حکام اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کر دیں گے جبکہ ایان علی نے آن لائن سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کے اثاثوں کی جو مالیت بتائی جا رہی ہے اس کا حقیقت سے دور تک کا واسطہ نہیں ہے انہوں نے جو کچھ بھی کمایا ہے انتہائی محنت اور شبانہ روز محنت کا ثمر ہے وہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :