کراچی رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں توسیع کا امکان

وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ ملٹری فورسز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کو مزید کچھ عرصے کیلئے منظور کرلیں گے ذرائع

اتوار 6 دسمبر 2015 14:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) کراچی میں رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں توسیع کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ کے اطلاعات کے مشیر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں ایک سے دو روز کی تاخیر ہوسکتی ہے تاہم صوبائی حکومت اس تسلسل کو توڑنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔حکام کا کہنا ہے کہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ ملٹری فورسز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کو مزید کچھ عرصے کیلئے منظور کرلیں گے۔