انڈسٹری بحران کو دور کرنے کیلئے معیاری فلموں کی ضرورت ہے،ہمایوں سعید

اتوار 6 دسمبر 2015 14:59

انڈسٹری بحران کو دور کرنے کیلئے معیاری فلموں کی ضرورت ہے،ہمایوں سعید

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء)فلمساز واداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ انڈسٹری بحران کو دور کر نے کیلئے معیاری فلموں کی اشد ضرورت ہے اور آئندہ برس 2016 ء میں اچھی فلمیں بنا ؤ ں گا۔

(جاری ہے)

ہمایوں سعید نے کہا کہ سال 2015 ء ان کی فلموں کی کامیابی کے حوالے سے بہت اچھا ر ہا ہے اب آئندہ برس مزید بہتر فلم سازی کر وں گا جبکہ بطور اداکار بھی اچھے کرداروں میں نظر آ ؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بہت محنت کر رہے ہیں۔