مجھے فلموں یا ڈراموں میں منفی کردار کی وجہ سے شہرت ملی،شمعون عباسی

اتوار 6 دسمبر 2015 15:43

مجھے فلموں یا ڈراموں میں منفی کردار کی وجہ سے شہرت ملی،شمعون عباسی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء)مشہورو معروف ٹی وی و فلم اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ یہ بات کسی حد تک درست ہے کہ مجھے فلموں یا ڈراموں میں منفی کردار کی وجہ سے شہرت ملی۔

(جاری ہے)

اب میں نے کوشش کی ہے کہ اپنے آپ کو منفی کرداروں تک محدود نہ رکھوں، آنے والی فلموں میں شائقین مجھے مختلف رول میں دیکھیں گے،کسی بھی فنکار کی شہرت میں کوئی ایسا کردار اہمیت اختیار کرجاتا ہے جو اس کی پہچان بن جاتا ہے،میری خواہش بھی ہے میں بھی کوئی ایسا ہی کردار کروں جو لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں میں تو ایسے بہت سے کردار ہیں جو عوام کو پسند آئے، کراچی میں بننے والی بیشتر فلمیں اب موضوع کے اعتبار سے بہت عمدہ اور معیاری ہیں جو فلم انڈسٹری کی موجودہ ترقی میں اہم ثابت ہوں گی۔