یحییٰ خان بتا دیا تھا کہ فوجی حکومت کیلئے خدمات سرانجام نہیں دے سکتا ،اعتزاز احسن

ایوب خان کشمیر کے حصول کیلئے لڑی گئی جنگ میں ناکام رہے ،انٹرویو

اتوار 6 دسمبر 2015 15:55

یحییٰ خان بتا دیا تھا کہ فوجی حکومت کیلئے خدمات سرانجام نہیں دے سکتا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینئر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیاد محمد بن قاسم سے بھی پہلے ملتی ہے۔ ایوب خان نے 1965 کی جس مقصد جنگ آزادی مقبوضہ کشمیر کیلئے لڑی اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی تقاریر نے نوجوانوں کو متاثر کیا میں بھی ان میں شامل تھا‘ سول سروس کا امتحان پاس کرنے کے باوجود میں نے یحییٰ خان کو اپنے خطوط میں لکھا تھا کہ میں فوجی حکومت کیلئے خدمات سرانجام نہیں دے سکتا‘ بھٹو کے بعد ایک کرسماتی شخصیت بے نظیر بھٹو نے ان کی جگہ لی۔

ایک انٹرویو میں بیرسٹر اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اسی دن وجود میں آ گیا تھا جب پہلا ہندو مسلمان ہوا تھا میں نے پاکستان کیلئے اس سے بھی زیادہ ٹھوس بنیاد ڈھونڈ لی جو محمد بن قاسم کے زمانے کی بجائے قدیم تاریخ میں ملتی ہے مجھے یہ ضروری محسوس ہوا کہ اپنے ہم عصروں اور آنے والی نسلوں کو خاص حد تک اعتماد دوں کہ پاکستان ایک مستحکم وجود ہے جس کی جڑیں مذہبی تبدیلیوں سے بھی قبل کے دور میں ملتی ہیں اس کے دریاؤں نے ازمند قدیم سے ایک تکثیری نظام سیاست کی پرورش کی تھی جو ہندوستان کے سیاسی نظام سے جدا تھا انہوں نے کہا کہ 1965ء میں ہم نے جنگ لڑی یہ قومی سلامتی انتظامیہ کی خواہش تھی گاڑیوں پر کرش انڈیا کے سٹکرز کے ساتھ طبل جنگ بجے اور ”اے پتر ہٹاں تے نیئں وکدے“ جیسے ملی نغموں نے ہمیں قومی جذبے سے سرشار کر دیا تھا جو کچھ ہم نے کھویا‘ یا پایا ایک چیز واضح ہے کہ جس مقصد آزادی مقبوضہ کشمیر کیلئے ایوب خان نے جنگ لڑی اسے حاصل کرنے میں ہم ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے کہا کہ قائد اعظم کے 1947ء میں پہلی آئین ساز اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ آپ کے مذہب کا ریاستی امور سے کوئی لینا دینا نہیں ہو گا اور اب آئین کی رو سے آپ کے صدر کا مسلمان ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو قوم پرستی کو عروج پر لے گئے وہ 1965ء کی جنگ کے بعد سراہے گئے ابھرتے ہوئے ہیرو بن گئے ان کی تقاریر نے نوجوانوں کو متاثر کیا میں بھی ان میں شامل تھا ان کے نقطہ نظر نے ہمیں متاثر کر دیا تھا ہم خود کو لیفٹیننٹ سمجھنے لگے تھے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ میں نے سول سروس کا امتحان پاس کرنے کے باوجود اس سے انکار کرتے ہوئے یحییٰ خان کو اپنے خطوط میں بھی لکھا تھا کہ میں فوجی حکومت کیلئے خدمات سرانجام نہیں دے سکتا میں نے لکھا کہ ایسا کرتے ہوئے میں اپنے ٹیلنٹ اور دیانت کو سبوتاژ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ایک اور کرشماتی شخصیت نے ان کی جگہ لی وہ تھیں بے نظیر بھٹو انہوں نے حقیقت میں کثرت اور تنوع کو گلے لگا لیا تھا

متعلقہ عنوان :