پشاور میں پرانی گاڑیوں کی نمائش کا میلہ سج گیا،شوقین حضرات کی بڑی تعداد پشاور پہنچ گئی

اتوار 6 دسمبر 2015 15:57

پشاور میں پرانی گاڑیوں کی نمائش کا میلہ سج گیا،شوقین حضرات کی بڑی تعداد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) پشاور میں پرانی گاڑیوں کی نمائش کا میلہ سجایا گیا ہے جس میں کلاسک کاروں کے شوقین ملک کے مختلف شہروں سے اپنی قیمتی گاڑیاں لے کر پشاور پہنچ گئے جبکہ دیکھنے والوں کا بھی ہجوم بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق پشاور میں پرانی گاڑیوں کا میلہ سج سجایا گیا ہے جس میں کلاسک کاروں کے شوقین حضرات ملک کے مختلف حصوں سے کاروں کی نمائش دیکھنے پشاور پہنچ گئے۔دوسری طرف کراچی سے شروع ہونے والی کلاسک کاروں کی ریلی پشاور پہنچ کرپرانی گاڑیوں کے میلے میں شامل ہو گئی ہے ،پرانی اور کلاسک گاڑیوں کو دیکھنے کے لیے نوجوانوں کی کی بڑی تعدادپشاور پہنچی اور اپنی پسندیدہ گاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :