دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف مذہبی منافرت کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے ،رپورٹ

اتوار 6 دسمبر 2015 15:57

دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف مذہبی منافرت کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اتوار کے روز برطانیہ میں اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کی سالانہ رپورٹ شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے مذہبی منافرت کے زیادہ تر واقعات حجاب کرنے والی مسلمان خواتین کے ساتھ پیش آئے ہیں حجاب کرنے والی خواتین پر اکثر نازیبا جملے کسے جاتے ہیں اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے گلی کوچوں عوامی مقامات پر مسلمانوں کو نازیبا اور مختلف جملے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اسلام سے متعلق غلط تصورات عام ہوتے ہوئے دیکھنے والوں کی تعداد 93 فیصد ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :