وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم کرلیا

اتوار 6 دسمبر 2015 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں ایم کیو ایم کی بلدیاتی الیکشن میں فتح پر ان کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہوئے متحدہ کے رہنما وسیم اختر کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوا یم کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کی ہے جس پر ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔