کراچی، جے یو آئی کے3چیئرمین اور4وائس چیئرمین سمیت20 سے زائد بلدیاتی ارکان منتخب

یو سی 3پٹھان کالونی سے سید اکبر شاہ ہاشمی،جے یو آئی ضلع ملیر کے امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی، یو سی 2ضلع ملیرسے چیئرمین کامیاب

اتوار 6 دسمبر 2015 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام نے کراچی میں چیئر مین 2،وائس چیئر مین 3اور وارڈز جنرل کونسلرز کی نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان کے مطابق جمعیت علماء اسلام ہفتے کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تمام تر رکاوٹوں ، مخالفین کے نا مناسب رویّے کے باوجود20سے زائد بلدیاتی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ضلع غربی یو سی 3پٹھان کالونی میں جے یو آئی ضلع غربی کے جنرل سیکریٹری سید اکبر شاہ ہاشمی چیئر مین ، یو سی 2ضلع ملیر میں جے یو آئی ضلع ملیر کے امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی،یوسی پختون آبادمنگھوپیر سے نورمحمد بھاری اکثریت سے چیئر مین منتخب ہوگئے ہیں، یو سی 28ضلع غربی سے وائس چیئر مین حاجی محمد رفیق ،،یوسی6 پختون آبادمنگھوپیر نیوسلطان آبادسے مفتی محمدخالد، یو سی 20پہاڑ گنج ضلع وسطی سے وائس چیئر مین مولانا سلطان محمود ،یو سی 10پیر آباد سے وائس چیئر مین مولانا عبدالقدیم، ضلع غربی یو سی 3پٹھان کالونی وارڈ نمبر2، میں محمد عمر ، وارڈ 4میں مولانا ضیاء الحق ، یو سی 10ضلع غربی قصبہ کالونی وارڈ نمبر 1قاری روح الامین ، یو سی مواچھ گوٹھ سے وارڈ کونسلر مولانا شمس الدین ، غربی یو سی4 میٹروویل وارڈ نمبر 2 سے سردار حسین وارڈ کونسلر ،، یو سی 20پہاڑ گنج ضلع وسطی وارڈ4سے گل نصیب خان ،یوسی6 پختون آبادمنگھوپیر سے مولانا خلیل اللہ ،غلام بادشاہ وارڈکونسلرز اورحاجی اثرجان گجرڈسٹرکٹ کونسلرجے یو آئی کے انتخابی نشان کتاب پر منتخب ہوئے ہیں،بعض یوسیزپرجے یو آئی کے حمایت یافتہ اآزاد پینلزنے بھی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ متعدد یو سیز میں جے یو آئی و اتحادی امیدواروں کو مخالف امیدوارں پر برتری حاصل ہے،قاری محمد عثمان نے تمام منتخب ارکان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات اور غیر محسوس انداز میں پیدا کی گئی رکاوٹوں کے باوجود جے یو آئی امید واروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کراچی کے عوام کا جے یو آئی پر اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے منتخب بلدیاتی ارکان عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کریں گے۔ واضح رہے کہ یوسی23ضلع غربی پر جے یو آئی واے این پی اتحاد نے ایم کیوایم وجماعت اسلامی کے مشترکہ پینل کا ڈٹ کر مقابلہ کیاتاہم ایم کیوایم وجماعت اسلامی نے اپنی واضح شکست دیکھنے کے بعدروایتی ہتھکنڈوں کا سہارا لیتے ہوئے رزلٹ رکوادیا ہے جو الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :