کراچی مارکیٹ میں ڈکیتی، چور 25 دکانوں سے نقدی اور قیمتی کپڑا لے کر فرار

اتوار 6 دسمبر 2015 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقیگارڈن تھانے کے حدود میں واقع جوبلی کلاتھ مارکیٹ میں رات گئے چور چوکیدار کو یرغمال بنا کر25 دکانوں کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے نقدی اور قیمتی کپڑا لے کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے جوبلی مارکیٹ کی دکانوں میں رات گئے چور 25 دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی کپڑا لے کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

گارڈن تھانے کے علاقے میں واقع جوبلی کلاتھ مارکیٹ میں رات گئے چور چوکیدار کو یرغمال بنا کر پچیس دکانوں کے تالے توڑ کر واردات کرنے میں کامیاب ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز پہنچ گئی ۔پولیس نے شواہد جمع کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔ چوکیدار کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان آئے اس وقت اس کی آنکھ لگ گئی تھی۔ چوروں نے اسے رسی سے باندھ دیا اور دکانوں کے تالے توڑ کر واردات کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ اس نے مشکل سے رسیوں سے نجات حاصل کی اور پولیس کو واردات کی اطلاع دی۔ نقصان کا حتمی تعین متاثرہ دکانداروں کی آمد کے بعد ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :