2018ء تک 20 لاکھ افراد کو ہنر مند بنانے کا ہدف پورا کر لیا جائے گا،قطر ، دبئی اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستان سے دو لاکھ ہنر مند افراد بھجوائے جائیں گے۔ رانا محمد ارشد

اتوار 6 دسمبر 2015 17:10

2018ء تک 20 لاکھ افراد کو ہنر مند بنانے کا ہدف پورا کر لیا جائے گا،قطر ، ..

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن وکلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں قطر کو ایک نیا شہر بسانے کے لئے 14 لاکھ ہنر مندوں کی ضرورت ہے لہذاٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ہنر مندوں کو قطر بھجوائے تا کہ ملک میں زرمبادلہ آئے اور پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہو سکے - انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ٹیوٹا اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے ہنرمندوں کی تیاری اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ایک فعال اور موثر ادارے کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے - انہوں نے کہا کہ کہ ہنر مندوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے جو بہت منظم انداز میں ہنر مندوں کو بیرون ملک بھجوانے کا کام انتہائی شفاف طریقے سے انجام دے رہا ہے -انہوں نے کہاکہ ٹیوٹا نے حال ہی میں سہ ماہی اور ششماہی کورسز کا اجرا بھی کیا ہے ان کورسز کی لوکل اور فارن مارکیٹ میں شدید طلب ہے -انہوں نے کہا کہ استاد و شاگرد پروگرام کا اجراء اسی پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت ہنرمندوں کو نا صرف بہتر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے بلکہ ان کے لئے عالمی مارکیٹ میں جگہ بھی بنائی جائے گی -انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا نے پبلک پارٹنر شپ کا تجربہ بھی کیا ہے جو بے حد کامیاب رہا ہے -

متعلقہ عنوان :