گنانظام انہضام کو طاقت دینے کیلئے بہترین غذا ہے۔ طبی ماہرین

اتوار 6 دسمبر 2015 17:19

گنانظام انہضام کو طاقت دینے کیلئے بہترین غذا ہے۔ طبی ماہرین

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء)گنانظام انہضام کو طاقت دینے ،خون بنانے ،پیٹ اورپیشاب کی جلن کے ساتھ ساتھ خشکی کو ختم کرنے کیلئے بہترین غذا ہے، طبی ماہرین کے مطابق گنے کی گنڈیریاں چوسنے سے گرمی دورکرنے، بدن سے زہریلی کثافتیں باہر نکالنے ،بدنی مشنری چلانے کیلئے پیداکرنے والی شکر بنانے اور دانتوں کی میل کچیل صاف کرکے مسوڑوں کو حرکت دے کر مضبوط بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر روٹی نہ ملے تو دوگلاس گنے کا رس دو چپاتی کے برابر ہے ،گنے کے رس سے معدہ میں قبض اور تزابیت کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ بدنی تناؤ کم اور خون کا دباؤ کم ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دل کی گرمی اور دھڑکن کی زیادتی کو دور کرنے لئے آدھا پاؤ سے آدھا سیر تک گنڈیریاں رات کو شبنم میں رکھ کر صبح کو بطور ناشتہ چوس لی جائیں تو چند ایام میں گرمی دور اور دل مضبوط ہوجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ نیند کی کمی،طبیعت کے بھاری پن اور چڑچڑے مزاج کا شکار رہنے والے افراد گنے کے رس اور گنڈیریاں چوسنے کو اپنامعمول بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ یرقان کی بیماری کے دوران علاج کے ساتھ گنے کارس انتہائی مفید ہے۔