مرلی وجے پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد

اتوار 6 دسمبر 2015 17:22

مرلی وجے پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین مرلی وجے پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں امپائر کمار دھرما سینا نے مرلی وجے کو مورنے مورکل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ قرار دیا جس پر اوپنر نے امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا۔ آئی سی سی نے مرلی وجے کو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.1.5 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔