عمران فاروق قتل کیس کا حکومت سے تعلق نہیں، وزیر داخلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 دسمبر 2015 18:20

عمران فاروق قتل کیس کا حکومت سے تعلق نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اتوار کے روز کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیس کی ایف آئی آر درج کرنے کی منظوری حکومت نے دی اور مقدمہ جے آئی ٹی کی روشنی میں درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران فاروق قتل کیس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں جبکہ کیس سے متعلق وزیراعظم کی معلومات بھی محدود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے ملزمان کی گرفتاری کے بعد ایف آئی آر درج کرنے کافیصلہ کیا گیا اور جے آئی ٹی کی روشنی میں عمران فاروق قتل کا مقدمہ درج کیاگیا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے عمران فاروق قتل کیس کی جے آئی ٹی نہیں پڑھی، یہ عدالت میں پیش ہوگی، میرا اسے پڑھنا نہیں بنتا۔ خیال رہے کہ عمران فاروق کے قتل کی ایف آئی آر گزشتہ روز اسلام آباد میں ایف آئی نے درج کیا تھا، مقدمے میں الطاف حسین سمت 7 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :