فرانس کا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے مددلینے پر غور

اتوار 6 دسمبر 2015 18:23

فرانس کا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے مددلینے پر غور

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6دسمبر۔2015ء) فرانس دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پاکستانی فوج سے تعاون لینے پر غور شروع کردیا ۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہاں کی وزارت داخلہ اپنے انسداد دہشت گردی سیل کو پاک فوج سے تربیت دلانے کے حوالے سے باقاعدہ ایک معاہدہ طے کرنے پر سوچ بچار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

فرانس کے ذرائع ابلاغ میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ خود کش حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور سری لنکا سے مدد لی جائے گی اور پہلے مرحلے کے طور پراس منصوبہ پر فوری عمل درآمد کی غرض سے ایک وفد تشکیل دیا جارہاہے جوان ممالک سے بات کرے گا۔

پیرس میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں ایک عورت سمیت دس دہشت گرد وں کے خودکش جیکٹس سے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :